سیوریج سسٹم ، پارکس بہتر بنا رہے ہیں:وزیر بلدیات

سیوریج سسٹم ، پارکس بہتر بنا رہے ہیں:وزیر بلدیات

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ شہروں میں واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم اور۔

 پارکوں کی صورتحال بہتر بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت میں عوامی بہتری کی سکیموں میں نئی جان پڑی ہے ۔ وہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے زیراہتمام ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور دیگر صوبوں سے وفود نے بھی شرکت کی۔ آئی سی آئی آئی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر حمزہ سالک نے ادارے کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسی اور 5 اداروں کے درمیان ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی محمود اقبال گوندل نے اپنے ادارے کی جانب سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی میں مختلف میونسپل سکیموں کام ہو رہا ہے ۔ ڈریمز ون پراجیکٹ سے ان شہروں میں معیار زندگی بلند ہوگا۔ ڈریمز ٹو پراجیکٹ بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پی آئی سی آئی آئی پی کی نگرانی میں واٹر سپلائی کی سکیموں پر 3203 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ٹرنک مین سیور لائنز 4043 ملین روپے سے بہتر کی جا رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں