نوشہرہ ورکاں:مخالفین کی فائرنگ سے زمیندار شدیدزخمی
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے زمیندار شدیدزخمی ہو گیا ۔
بتایاگیا ہے کہ موضع دھاروکی کا رہائشی محمدادریس اپنے بھتیجے تیمور کے ہمراہ ڈیرہ سے واپس گھر آرہاتھاکہ اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح وحید،نوید،شہزاد جٹ وغیرہ کے ادریس کو روک کر تشدد کرنا شروع کردیا ،تیمور نے چچا کو بچانے کی کوشش کی تو ملزموں نے اسے بھی تشدد کانشانہ بنایا اور ادریس کی ٹانگوں پر فائر نگ کرکے اسے شدیدزخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ، زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ذرائع کے مطابق زخمی ادریس ملزموں کے خلاف قبل ازیں درج مقدمہ کامدعی تھا۔