ڈسکہ:مچھلی کی قیمت میں 200روپے تک اضافہ
ڈسکہ(نامہ نگار )موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مختلف اقسام کی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ،سردی بڑھتے ہی مچھلی 50سے 200روپے کلو تک مہنگی ، رہو مچھلی 350 سے 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے لگی۔۔۔
سردی میں مچھلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہونے پر سیالکوٹ ،ڈسکہ سمیت دیگر علاقوں قائم مچھلی منڈیوں میں مختلف اقسام اور وزن میں مچھلی کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصداضافہ ہوگیا البتہ مختلف امراض اور وجوہات کی وجہ سے مچھلی کی پیداوار میں کی واقع ہوئی ہے ۔ سیزن عروج پر ہونے کی وجہ سے بیوپاریوں کی بڑی تعدادان منڈیوں سے بڑی کھیپ پشاور، راولپنڈی، مردان ملاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کر رہے ہیں۔ ابلا ہوا فارمی انڈہ 50 روپے جبکہ کچا انڈہ 38 روپے تک فروخت ہونے لگا۔ مٹن 2400 جبکہ بیف 1100 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 28 روپے کی کمی، 324 روپے درجن مقرر ہو گئے ، ہول سیل میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 9 ہزار 600 روپے مقرر کی گئی ہے ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام، 446 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے ۔ مارکیٹ میں پیاز 180، ٹماٹر 150، لہسن 750، ادرک 520، سبز مرچ 150 روپے کلو بیچی جا رہی ہے ، پھلوں میں کیلا درجہ اول 160، درجہ دوم 120 روپے ، فروٹر 140 روپے درجن بیچے جا رہے ہیں ۔