مسلم لیگ ن وعدہ خلافی کر رہی ہے :گورنر پنجاب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے ہوئے معاہدہ پر عمل نہ کرکے وعدہ خلافی کر رہی ہے ،پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کی بڑی اتحادی پارٹی ہے ۔۔۔
پیپلزپارٹی کے بغیر مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندہو،طارق محمود مغل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈر قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ اپنا رویہ بہتر کرے ،عدم تعاون کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، انتظامیہ کے کچھ افسران کے بارے میں شکایات مل رہی ہیں کے وہ پیپلزپارٹی کے عہدیداران کے ساتھ مناسب رویہ نہیں رکھ رہے ، ایسے افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا،وہ اپنا رویہ درست کریں ورنہ ان کے لیے بہتر نہیں ہوگا ،گورنر پنجاب سلیم حیدر نے یومِ تاسیس پر پنجاب بھر سے بڑی تقریب منعقد کرنے اور بہترین تنظیمی کارکردگی پر ارشاد اللہ سندہو اور ان کے ساتھیوں کی کارکردگی کو سراہا۔