وزیرآباد :ڈکیتی،چوری کی وارداتوں پر تاجر تلملا اٹھے

وزیرآباد :ڈکیتی،چوری کی وارداتوں پر تاجر تلملا اٹھے

وزیرآباد(نامہ نگار) ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی درجنوں وارداتوں پر تاجر تلملا اٹھے ،پولیس عملی کارکردگی دکھانے میں ناکام، تاجر تنظیموں نے شہر میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔۔۔

وارداتوں میں تاجر زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ کروڑوں سے محروم ہوچکے ،شہر کے حالات کراچی سے بھی بدتر ہو گئے ،ڈاکو روزانہ سرعام لوٹ مار میں مصروف ہیں ، پولیس روایتی حربے استعمال کر رہی، عملی اقدامات نہ ہونے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال سمیت ہر آپشن استعمال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ وزیرآباد شہر اور گردونواح میں مسلسل چوری ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں کے پیشِ نظر جماعت اسلامی کی کال پر احتجاجی اجلاس میں تمام تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی، تاجروں نے پولیس کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر کلیر اورضلعی نائب امیر صابر حسین بٹ نے کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی حیران کن ہے پولیس کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث ڈاکو دیدہ دلیری سے دکانوں، گھروں اور شاہراہوں پر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ اجلاس سے مرکزی نائب صدر جمعیت علما پاکستان پیر محمد عارف ہزاروی، سینئر نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران اکبر بٹ،صدر بیکری ایسوسی ایشن حاجی حبیب الرحمن،صدر تنظیم تاجران ریلوے روڈ طارق جاوید ملک،صرافہ ایسوسی ایشن ک سعید اللہ والے ،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چوہدری،صدر ٹریول ایسوسی ایشن ملک تنویر احمد،ضلعی نائب امیر صابر حسین بٹ،صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ،صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نعمت اللہ ظفر،صدر موبائل ایسوسی ایشن رضوان بٹ،مرزا غلام مصطفی،جاوید مغل،حافظ فرحان منیر بٹ،کاشف اشرف،ملک ذبیع اللہ،شہباز بخاری،نعیم اشرف،مہر فیاض فیضی،،صاحبزادہ محمد رفیق نعیم، حکیم عامر بٹ،فیصل مجید و دیگر نے اظہار خیال کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں