آ بادی پر قابوپانے کیلئے سوچ بدلنا ہو گی :ثمن رائے

آ بادی پر قابوپانے کیلئے سوچ بدلنا ہو گی :ثمن رائے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ثمن رائے کاکہنا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے عوامی سوچ اور رویوں میں تبدیلی لانا ناگزیر ہے ۔۔۔

پاپولیشن کنٹرول پروگرام کیلئے جہاں محکمہ بہبود آبادی بھر پور اقدامات کر رہا ہے تو وہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کے لیے اپنے وسائل کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ عوام کی ایک بڑی تعداد بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی پلاننگ کے شرح پیدائش میں اضافہ کرر ہے ہیں جو آنے والے وقتوں میں نہ صرف انکے بلکہ ملکی معاشی او ر معاشرتی مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ حافظ آباد کے موقع پر محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے افسر وں ،سوشل موبلائزرز اور دیگر ملازمین سے خطاب میں کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر محمد عاطف علی،تحصیل آفیسر ساجدہ مشتاق اور دیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئرمیڈم ثمن رائے کا کہنا تھا کہ فیملی پلاننگ کیلئے تمام اضلاع، تحصیلوں اور مراکزکی سطح پر ہسپتال،کلینک اور ویلفیئر سنٹرز کام کر رہے ہیں جہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف عوامی خدمات اور طبی سہولیات کیلئے ہمہ وقت موجو د ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر عاطف علی نے ڈائریکٹر جنرل کو محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی ضلعی کارکردگی اور سہولیات بارے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں