نوشہرہ ورکاں:کڑیال روڈ پر دکانوں کے تھڑے مسمار
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ،نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کی زیرنگرانی کڑیال روڈ پر تحصیل آفس تا چوک حیدریہ تک ہیوی مشینری کے ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر میونسپل سپرنٹنڈنٹ رضوان علی،انسپکٹر انکروچمنٹ عمران نذیر سمیت میونسپل کمیٹی عملہ بھی موجود تھے میونسپل عملہ نے کرین کی مدد سے دکانوں کے باہر تھڑے اورنالوں پر موجود تجاوزات کو مسمار کردیا اور پھٹے ، کائونٹر ودیگر سامان قبضہ میں لے لیااسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا نالوں کی صفائی اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہوگا۔