پنڈ ی بھٹیاں : برن سنٹر اور ٹراما سنٹر کا منصوبہ سست روی کا شکار

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )موٹر ویز ایم ٹو اور فور اور قومی شاہراہوں کے سنگم پر تحصیل ہیڈ کواٹر پنڈ ی بھٹیاں کے اہم پوائنٹ پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مطالبہ کے باوجود برن سنٹرکا قیام اور ۔۔۔
ٹراما سنٹر کا منصوبہ مکمل کرنے میں انتہائی سست رفتاری کا شکار جبکہ حادثات اور مسافروں کے جلنے کے واقعات ہوتے آرہے ہیں مگر انسانی جانوں کا ضیاع ایک طرف اور حکام کی عدم دلچسپی دوسری طرف موٹر وے ایم فوراور ٹو پر حادثہ اور ایمرجنسی ہاٹ اٹیک بلڈ پریشر برین ہیمرج وغیرہ کے مریضوں کو ریفرکرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ان کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں اپ گریڈ توکر دیا گیامگر اس میں سہولتوں کا فقدن اور ڈاکٹروں سٹاف کی کمی برقرار ہے اور اس میں برن سنٹر کا قیام اور ہاٹ ایٹک سمیت دیگر ایمرجنسی سہولتیں کی فراہمی نہ ہو سکی اور تین دہائیوں سے ٹراما سنٹر کے قیام کے اعلان سے لیکر جب اس منصوبہ پر کام شروع ہوا انتہائی سست رفتاری سے کا م جاری ہے ۔