گورنمنٹ زمیندار کالج سے ریٹائرڈ پرنسپل کے اعزاز میں تقریب

 گورنمنٹ زمیندار کالج سے ریٹائرڈ پرنسپل کے اعزاز میں تقریب

گجرات (نامہ نگار ) سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایگزیکٹو ممبر ایف پی سی سی آئی وحیدالدین چودھری کی طرف سے گورنمنٹ زمیندار کالج سے ریٹائرڈ ہونے والے پرنسپل محمد اکرم خان کے اعزاز میں ان کی گرانقدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں گجرات جمخانہ میں ڈنر اور۔۔۔

 خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ممتاز ادبی شخصیات ماہرین تعلیم سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات چودھری اورنگزیب ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن، امتیاز کوثر صدر شیدہ شفیع فاؤنڈیشن، میاں غلام محی الدین چیف ایگزیکٹو خورشید فین ، شہزاد احمد ڈائریکٹر خورشید فین ، مہر عبدالشکور ڈائریکٹر عامر الیکٹرانکس ، ڈاکٹر اعجاز بشیر،پروفیسر محمد عادل عباس پرنسپل سانس کالج، پروفیسر سید اسماعیل شاہ پرنسپل زمیندار کالج، پروفیسر عبیداﷲ سابق پرنسپل زمیندار کالج،شازم اکرم خان نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ زمیندار کالج محمد اکرم خان کو خصوصی شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں