نوجوانوں کو گمراہ کرنیوالے بے نقاب ہو چکے :جاوید قصوری

 نوجوانوں کو گمراہ کرنیوالے بے نقاب ہو چکے :جاوید قصوری

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری صوبائی ڈپٹی سیکرٹری محمد اویس گھمن نے کہا ہے کہ نوجوان ملکوں اور قوم کا سرمایہ ہیں اور ۔۔۔

کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تو نوجوانوں کو پاکستان کی فلاح و بہبود اور اسلامی خوشحال پاکستان کی جدو جہد میں حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دینا چاہیے اور تبدیلی کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والوں کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے اور ان کی اصلیت ساری قوم کے سامنے واضح ہو چکی ہے جماعت اسلامی کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے ملک پاکستان کو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا لیکن آج بھی پاکستان میں انگریز کا قانون چل رہا ہے اور آج بھی انگریزوں کے غلام بنے ہوئے ہیں ،ہمیں اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے پاکستان بننے کے اصل مقصد کی طرف آنا چاہیے دنیا اور آخرت کی کامیابی اسلامی نظام کی بالا دستی اور اسلامی نظام کو اپنانے سے ہی ممکن ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر شعبہ تربیت جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ شہباز اکبروڑائچ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کے گھر آمد کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں