سمن آباد چونگی میں جعلی شہد بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

سمن آباد چونگی میں جعلی شہد بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)موسم سرما میں جعلی شہد مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ٹیموں نے سمن آباد چونگی میں جعلی شہد بنانے والا یونٹ پکڑ لیا۔۔۔

 55کلو جعلی شہد برآمد، 20کلو گلوکوز، بھاری مقدار میں پھول پتیاں، پھٹکری، خالی بوتلیں، ٹین اور چولہا ضبط کرکے جعل سازی میں ملوث یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ۔بتایا گیا کہ کھلے رنگوں، کیمیکلز، گلوکوز سیرپ ، رنگ اور پھولوں کی پتیاں سے جعلی شہد کی تیاری کی جا رہی تھیں۔ جعلی تیار شہد کے نمونے مزید تجزیے کے لیے بجھوادیے گئے ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص شہد کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں