قیمتوں میں زبر دست اضافہ،خشک مصالحہ جات عوام کی پہنچ سے دور

  قیمتوں میں زبر دست اضافہ،خشک مصالحہ جات عوام کی پہنچ سے دور

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)خشک مصالحہ جات عوام کی پہنچ سے دور ہوگئے ۔ پکوان بننے آسان نہ رہے ، خشک مصالحہ جات ہر ہنڈیا کا لازمی جز ہیں لیکن مہنگائی نے اس بنیادی ضرورت کو بھی قوت خرید سے باہر کر دیا۔

 خشک مصالحہ جات میں گرم مصالحہ مکس 2000 روپے کلو سے بڑھ کر 2400 روپے کلو پر جا پہنچا، سرخ مرچ 700 روپے ، خشک دھنیا پاؤڈر 650 روپے کلو جبکہ سبزالائچی 6 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔ اسی طرح زیرہ 1800 روپے ، کالی مرچ ساڑھے 2000 روپے دارچینی 1200 روپے ، بڑی الائچی 6 ہزار 400 روپے ، لونگ ساڑھے 4 ہزار روپے ، اجوائن 450 روپے ، تیز پتہ 750 روپے اور ہلدی 950روپے کلو تک بک رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت ،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ خشک مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی گھر کا چولہا چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے شہریوں کی انتظامیہ سے گزارش ہے مہنگے داموں مصالحہ جات فروحت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں