منشیات فروش گرفتار،10کلو چرس ، ڈیڑھ کلو آئس برآ مد

 منشیات فروش گرفتار،10کلو چرس ، ڈیڑھ کلو آئس برآ مد

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، دس کلو سے زائدچرس، ڈیڑھ کلو آئس، ڈیڑھ کلو افیون اور آدھ کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تھانہ کوتوالی کے علاقہ سائیکلوں والا گلے سے پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص شکیل رفیق کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے دس کلو800گرام چرس، ڈیڑھ کلو آئس، ایک کلو400گرام افیون اور آدھ کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں