نفرتوں کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کی خوشیوں میں اظہار محبت کرتے رہنا چاہیے :خالد وسیم

نفرتوں کے خاتمے کے لیے ایک  دوسرے کی خوشیوں میں اظہار محبت  کرتے رہنا چاہیے :خالد وسیم

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )کنوینیر اتحاد گروپ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ باہمی رفاقت خوشیوں کے لمحات کو یادگاری بنادیتی ہے خوشیوں کا دامن اس وقت لبریز ہوتا ہے۔۔۔

 جب اظہار محبت میں بھرپور اپنائیت شامل ہو، وی آر فیملی کا نعرہ روز بروز تقویت پا رہا ہے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہمیں نفرتوں کے خاتمے کیلئے ایکدوسرے کی خوشیوں میں اظہار محبت کرتے رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسٹر محمد سرور کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن سوسائٹی فیز ٹو پسرور روڈ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں