ٹیکس ناد ہند گان کیخلاف آپریشن،جائیدادیں سیل ہونگی

ٹیکس ناد ہند گان کیخلاف آپریشن،جائیدادیں سیل ہونگی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس،پروفیشنل ٹیکس،لگثری ٹیکس ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی کمرشل عمارتوں کے نادہندگان کیخلاف آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

نادہندگان کی جائیدادوں کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ،ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائینگے 800 سے زائد افراد محکمہ ایکسائز کے 30کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔گوجرانوالہ میں ایک ہزار سے زائد کمرشل عمارتیں ہیں جن کے ذمہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 30 کروڑ روپے ٹیکس ہے ۔ایکسائز حکام کی جانب سے انہیں متعدد بار نوٹسز بھی بھجوائے گئے لیکن اس کے باجود ٹیکس جمع نہیں ہو رہا۔کمرشل جائیدادیں جن میں دکانیں ،شاپنگ پلازے ،فیکٹریاں اور میرج ہال شامل ہیں جومحکمہ ایکسائز کے نا دہندہ ہیں۔ ایکسائز حکام کی جانب سے کمرشل عمارتوں کے مالکان کو متعدد بار ٹیکس جمع کروانے کیلئے نو ٹسز بھجوائے گئے لیکن ان کی جانب سے ابھی تک ٹیکس جمع نہیں کروایا گیا ۔لگثری ٹیکس ،ہائی وے اور موٹر وے پر قائم جائیدادیں ،پروفیشنل ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کا کہنا ہے نادہندگان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔متعدد بار نوٹسز بھجوائے گئے لیکن ان کی جانب سے ابھی تک ٹیکس جمع نہیں کروایا گیا۔پہلے مر حلہ میں نادہندگان کی جائیدادوں کو سیل کیا جائے گابعد میں گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔لہذا شہری قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے ذمہ ٹیکس جمع کروادیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں