ڈسکہ :وزیر بلدیات کے حلقہ میں راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ڈسکہ :وزیر بلدیات کے حلقہ میں راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )صوبائی وزیر بلدیات کے حلقہ پی پی 51ڈسکہ میں واقع گورنمنٹ آفٹرنون گرلز ایلمینٹری کمیونٹی ماڈل سکول سوہاوہ ڈسکہ اور جنازگاہ کوجانیوالا گلہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔۔۔

 سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ گئے متعدد طالبات اور معصوم بچے کھڈوں میں گرکرزخمی ہوگئے ۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گورنمنٹ آفٹرنون گرلز ایلمینٹری کمیونٹی ماڈل سکول سوہاوہ ڈسکہ جہاں پر سینکڑوں طالبات تعلیم حاصل کرتی ہیں اور ساتھ ہی جنازگاہ بھی موجود ہے ، سکول اور جنازگاہ کو جانیوالا گلہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے سیوریج کانظام نہ ہونے کی وجہ سے سے گلہ میں ہر وقت گٹروں اور نالیوں کا پانی کھڑا رہتا ہے اور سکول جانیوالی طالبات اور جنازگاہ میں جانیوالے شہری اسی گٹروں اورنالیوں کے گندے پانی سے گزرنے پرمجبورہیں ، اسی گلہ میں ایک پرائیویٹ سکول بھی واقع ہے جہاں بچے زیرتعلیم ہیں وہ بھی ٹوٹے پھوٹے گلہ اور نالیوں کے پانی سے گزر کر سکول جا تے ہیں ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں