کامونکے میں انڈر 16فٹ بال کھلاڑیوں کے ٹرائل مکمل

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان آرمی اور محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے کامونکے میں انڈر 16فٹ بال کھلاڑیوں کے ٹرائل منعقد ہوئے۔۔۔
جن میں 75کھلاڑیوں نے شرکت کی ،18کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل کامونکے میں واقع عبد الوکیل خاں سٹیڈیم میں انڈر16فٹ بال کھلاڑیوں کے ٹرائل لئے گئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کامونکے ماہم واحد ،میجر کامران ہمراہ آرمی سلیکشن ٹیم ،ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد ،تحصیل سپورٹس آفیسرتنویرعباس اور صدر ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن حافظ ذکا اﷲ نے بطور ممبر شرکت کی۔ کھلاڑیوں کی 6 ٹیمیں بنائی گئیں جن کے درمیان ٹرائل میچز کرائے گئے ۔جس میں ہر کھلاڑی کو برابر کے مواقع د ئیے گئے ۔ٹرائل اور میچز کے بعد 18بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جو آرمی چیف فٹ بال چیمپئن شپ میں کامونکے کی نمائندگی کریں گے ۔فٹ بال ٹرائل میں کالجز ،سکول مدرسہ ،فٹ بال کلبز اور گلی محلہ میں فٹ بال کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مواقع د ئیے گئے تھے ۔