گجرات چیمبر میں نادرا کاؤنٹر کے حوالے سے میٹنگ

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس میں نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر اور نادرا ای سہولت کاؤنٹر کے افتتاح کیلئے منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت میٹنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
میٹنگ میں محمد فہیم خان ڈائریکٹر جنرل نادرا آر ایچ او اسلام آباد، بلال باسط ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب (سپین)حاجی نا صر محمود گروپ لیڈر، اشفاق احمد رضی گروپ لیڈر،فہد رفیق نائب صدر، ارشد جاوید، عابد حسین، راجہ آصف علی و دیگر نے شرکت کی۔صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ گجرات چیمبر ملکی اکانومی میں بہتری اور بین الاقوامی روابط کی مضبوطی کیلئے ہر لمحہ سر گرم ہے اور اس کے لیے ہم بیرون ملک وفود لے کر جاتے ہیں اور بیرون ملک سے کاروباری برادری کو بھی یہاں مدعو کرتے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نادرا فہیم خان نے کہا کہ نادار کی کوشش ہے کہ جہاں بھی ممکن ہو اپنے آفس کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ ہمارے اس وقت ایک ہزار سے زائد یونٹس ہیں، نادرا کاؤنٹر آپ کو ہر تحصیل اور ٹاؤن میں ملے گا۔ اس کے علاوہ موبائل وین سروس بھی موجود ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے ۔