ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں نے چارج لے لیا

ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں نے چارج لے لیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں نے چارج لے لیا ۔ عہدیداروں کو چارج دینے کی تقریب سیشن کورٹ قائد اعظم بار ہال میں منعقد ہوئی۔

سابق صدر بار عامر منیر باگڑی،سابق سیکرٹری رانا علی آفتاب نے نو منتخب صدر بار شرافت علی ناہرا،نومنتخب سیکرٹری بار راجہ عبدالمقیت خاں کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا چارج دیا۔اس موقع پر سابق صدر بار عامر منیر باگڑی،سابق سیکرٹری رانا علی آفتاب نے نئی ڈسٹرکٹ بار کی رجیم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے سینئر اور جونیئر وکلا نے ان پرجواعتماد کا اظہار کیا ہماری سب سے پہلی ذمہ داری ہو گی کہ اس قرض کو احسن طریقے سے پورا کریں گے ،ہم حاضر ہیں خدمت کیلئے ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی عزت اور وقار کو برقرار رکھا جائے گا،کوشش کریں گے بار اور بینچ مل کر چلیں جس میں وکلا کی عزت ہوگی۔اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل ظہیر احمد چیمہ،سینئر نائب صدر مس روحی مقبول، نائب صدر عرفان رفیق،جوائنٹ سیکرٹری میاں سلمان شبیر،فنانس سیکرٹری آصف ناصر ،لائبریری سیکرٹری مس حنا سلیم راجپوت،آڈیٹر میاں فرجاد حسین ایڈووکیٹس سمیت بڑی تعداد میں وکلا موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں