اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر اساتذہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کا پنشن اصلاحات ، نجکاری اور دیگر اقدامات کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔
دفاتر میں 2گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال اور سکولوں میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ آج ہائیر سیکنڈری سکول سے شیرانوالہ باغ تک ریلی نکالی جائے گی۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنشن اصلاحات سمیت دیگر تمام نوٹیفکیشن واپس لئے جائیں۔ سکولوں اور ہسپتالوں کی نجی کاری کا عمل روکا جائے،17اے بحال کیا جائے ۔ گریجوایٹی کا پرانا فارمولا لگایا جائے۔