شہر میں جانور رکھنے پر 4باڑے سیل

گو جرانوالہ(سٹی رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی زیر نگرانی انکروچمنٹ سکواڈ نے مین چوک سمیت شیخو پورہ روڈ پر مویشی رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔
4 مویشی باڑے سیل،50کے قریب نوٹس جاری متعدد افراد کو 32ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، انتظامیہ نے کھیالی چوک سمیت جی ٹی روڈ پر د کان کے آگے ر کاوٹ پیدا کرنے پر 100کے قریب عارضی وپختہ تجاوزات کا صفایا کر کے 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔