تتلے عالی :خستہ حال سیم نالہ پل کی تعمیر فائلوں میں دفن

تتلے عالی :خستہ حال سیم نالہ پل کی تعمیر فائلوں میں دفن

تتلے عالی(نامہ نگار )خستہ حالی کا شکارسیم نالہ کی تعمیر فائلوں میں دفن ہو گئی،حادثات معمول بن گئے ۔ تتلے عالی کامونکے روڈ پر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 46سال قبل سیم نالہ پر پل کی تعمیر کی گئی تھی جو اپنی مدت پوری کر چکا ہے۔

 بلکہ نشہ بازوں نے اس کے دونوں طرف لگا جنگلہ توڑ کر بیچ دیا ہے اور اینٹیں بھی غائب ہو گئی ہیں۔سیم نالہ کا پل انتہائی خطرناک ہوچکا ہے متعدد بار اس میں دھان،گندم سے بھری ٹرالیاں اور گاڑیاں گر کر مالی نقصان ہوچکا ہے لیکن اس کی تعمیر شروع نہیں ہو سکی۔مقامی این جی اوز ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے حکام بالا کو درج کرائی گئی تحریری درخواستوں پر از سر نو تعمیر کی منظوری ہوئی تھی متعلقہ اداروں اور سیاستدانوں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے فائلوں میں دفن ہوکر رہ گئی ہے ۔اہل علاقہ نے پل کی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں