معمولی جرائم کے قیدیوں کیلئے سیشن کورٹ میں تربیتی ورکشاپ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پنجاب پروبیشن اینڈ پرول ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے معمولی جرائم کے حامل قیدیوں کیلئے سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں ایک اصلاحی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء میں روڈ سیفٹی سے آگاہی کے علاوہ صحت مند زندگی گزارنے کے اصولوں پر توجہ دلانا تھا۔ کانفرنس میں موٹروے پولیس ،محکمہ صحت کے افسروں ، سیکرٹری بار اور وکلاء کی کثیر تعدادنے شرکت کی، روڈ سیفٹی آفیسر محمد علی شیرازی نے کہا کہ سکولوں میں روڈ سیفٹی کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے ۔