سمبڑیال:18تولے زیور ات ،12لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری 18تولے طلائی زیورات ، 12 لاکھ روپے سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے محلہ اعظم ٹاؤن میں طارق جاوید کا موٹر سائیکل رکشہ گھر کے باہر سے محلہ رسول پورہ میں نثار کے گھر اُن کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑکر گھر سے ایک عدد لیپ ٹاپ ،موبائل فون ،ڈنر سیٹ دو گھڑیاں،محلہ رسول پورہ میں بشارت کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ بصیر پور کے قریب سیالکوٹ ہنٹر پورہ کے رہائشی مدثر اقبال کلووال میں اپنی بیٹی سے مل کر واپس آرہا تھا کہ راستے میں دو ڈاکو ئوں نے موٹر سائیکل ،1500روپے کرنانوالی میں وقاراحمد کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،لوپووالی میں زاہد کی دکان سے ایک موبائل فون ، بیگووالہ میں محمد صیام کے گھر 4 ڈاکو داخل ہوگئے اورگھر میں موجوداہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 50 ہزارروپے ، 6تولے طلائی زیورات ، کا کیوالی میں محمد شعیب کے گھر اُن کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 12تولے طلائی زیورات 9 لاکھ 50 ہزارروپے ،محمد بوٹا کے گھر سے ایک کٹا مالیت 50ہزارروپے نامعلوم چور لے گئے ۔