کامونکے :تھانہ کے دروازے پر ناقص سکیورٹی،ایس ایچ او سٹی اور محرر معطل

کامونکے :تھانہ کے دروازے پر ناقص  سکیورٹی،ایس ایچ او سٹی اور محرر معطل

کامونکے (تحصیل رپورٹر )تھانہ کے مرکزی دروازے پر ناقص سکیورٹی کے باعث ایس ایچ او سٹی اور محرر کو معطل کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایس پی صدر گوجرانوالہ شاہد نواز وڑائچ نے اچانک تھانہ سٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر تھانہ کے گیٹ پر ناقص سکیورٹی اور پولیس اہلکار موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایس پی صدر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی عارف چیمہ اور محر ر عامر کو معطل کردیا ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل تھانہ کی حدود میں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو تین افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں