دھاندلی سرکار پی ٹی آئی سے شدید خوفزدہ :عمر ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ ملک سے کھلواڑ کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں ،دھاندلی سرکار پی ٹی آئی سے شدید خوفزدہ ہے۔
پارٹی کی بڑھتی مقبولیت انہیں چین لینے نہیں دے رہی ،بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں مگر وہ کسی کے سامنے جھکیں گے نہیں ، حکومت بانی پی ٹی آئی کو یرغمال بنا کر اپنی مرضی کے مطابق کوئی امید نہیں ، مہنگائی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی ۔پی ٹی آئی کے سوا ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں جمہوری و سیاسی سرگرمیوں کیلئے آزاد ہیں تحریک انصاف کو نہ انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملی نہ اب اسے کھل کر پارٹی سرگرمیاں انجام دینے دی جا رہی ہیں ۔خصوصی گفتگو میں عمر فاروق ڈار نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانا بالکل ایسے ہی ہے جیسے آسمان کی جانب دیکھ کر تھوکنے جیسا ہے !القادر یونیورسٹی کیس میں اگر عمران خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو انہیں ایسی جھوٹی اور زور زبردستی کی سزاؤں سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ، اس سے قبل بھی ساری قوم جانتی ہے کہ عمران خان کو عدت کیس ، سائفر کیس میں جس طرح جھوٹی سزائیں سنائی گئیں بعد ازاں وہ سزائیں ہوا میں اڑتی ہوئی قوم نے دیکھیں ، جھوٹی سزائیں عمران خان کے مضبوط ارادوں کو نہیں توڑ سکتیں اور نہ ہی عمران خان کو اس کے موقف سے پیچھے ہٹا سکتی ہیں۔