چیمبر،ASEANٹریڈ سہولت ڈیسک کی افتتاحی تقریب

چیمبر،ASEANٹریڈ سہولت ڈیسک کی افتتاحی تقریب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ASEANٹریڈ سہولت ڈیسک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جہاں ASEAN 7ممالک کے سفیر اور اعلیٰ عہدہ داران نے شرکت کی،رانا محمد صدیق خان کی جانب سے مہمانوں کا پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈیسک کا قیام ASEANممالک اور پاکستان بلخصوص گوجرانوالہ کے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ مزید یہ کہ پاکستان اور ASEANممالک کی مختلف ثقافتوں کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا، انہوں نے یہ کہا کہ پاکستان کے لیے ASEAN میں بہت سارے تجارتی مواقع موجود ہیں سفیروں نے گوجرانوالہ کی مصنوعات کی ASEANممالک کی منڈیوں تک رسائل اور ان کی ترویج کی ضرورت پر زور دیا خاص طور پر گوجرانوالہ میں بننے والی مصنوعات کی خوبیوں کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں