کامونکے :جی ٹی روڈ پر سگنل فری2یوٹرنز کی منظوری

کامونکے :جی ٹی روڈ پر سگنل فری2یوٹرنز کی منظوری

کامونکے (تحصیل رپورٹر )جی ٹی روڈ پر سگنل فری یوٹرنز کی منظوری، 13کروڑ روپے کے منصوبے کا آغاز ، شہریوں کا اظہار تشکر ، تفصیل کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب رانا نذیر احمد خاں سابق وفاقی وزیر نے روزنامہ دنیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ شہری جی ٹی روڈ کی کراسنگ کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو چکے تھے ، بے شک میں الیکشن نہیں جیت سکا لیکن اپنے شہر کی بہتری کیلئے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے نہیں جھجکوں گا،مجھے خوشی ہے کہ میرے قائد میرے دوست علیم خاں نے ہمیں مایوس نہیں کیا اور میری تجویز پرشہری حدود میں یوٹرن کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ، یوٹرن کے بننے سے جی ٹی روڈ کراسنگ میں حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی ، یوٹرنز کے مقامات پر سڑک کو چھ رویہ بنایا جائے گا اور وہاں سروس روڈ بھی شامل کی جائے گی،ان منصوبوں پر مجموعی طور پر تقریباً تیرہ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں