چیف کمشنر لینڈ ریونیو سیالکوٹ، گجرات کا چیمبر کا دورہ

 چیف کمشنر لینڈ ریونیو سیالکوٹ، گجرات کا چیمبر کا دورہ

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)سیدہ نورین ظاہرہ چیف کمشنران لینڈ ریونیو سیالکوٹ،فوزیہ عادل کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات نے گجرات چیمبر کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر مہتاب اور شیخ سلیم الٰہی ایڈیشنل کمشنر ہمراہ تھے ۔ گجرات چیمبر کی دعوت پر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گجرات کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ صدر گجرات چیمبر محمد منیر پشاوری نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کسی بھی ملک کو چلانے کے لیے ریونیو کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ریونیو حکومت جن ذرائع سے اکٹھا کرتی ہے ان میں سے ایک بڑا ذریعہ ٹیکس کولیکشن ہے ۔پاکستان کو ٹیکس نظام میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے ایف بی آر کی طرف سے مختلف قسم کے ٹیکس جس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز، فیڈرل ایکسائز، ود ہولڈنگ کے ٹارگٹس، حقیقی ہو نے چا ہئیں اور موجودہ معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے ان کا تعین کیا جانا چاہئے ۔ گجرات چیمبر کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ ٹیکس ٹارگٹس حقیقی ہوں گے تو ان کو حاصل کرنا آسان ہو گا ۔ ٹیکس پالیسی میں اصلاحات کرتے ہوئے ایسی پالیسیاں وضع کی جائیں جو کاروباری طبقے کے لیے سہولت فراہم کریں، موجودہ ملکی صورتحال میں صنعتکاروں کو کھل کر کام کرنے کی اجازت ہو نی چاہئے اور ادارہ کی جانب سے ان پر نرمی برتی جانی چا ہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں