اساتذہ کے ساتھ کیا گیا ظلم انکی عزت اور وقار کے منافی ہے:چیئرمین پیٹا

اساتذہ کے ساتھ کیا گیا ظلم انکی عزت  اور وقار کے منافی ہے:چیئرمین پیٹا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیئرمین پیٹا پنجاب احسان علی گورائیہ نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو غصب شدہ مراعات کی بحالی کے لیے سروں پر ۔

کفن باندھ کر میدان میں نکلنا ہو گا کیونکہ جو ظلم وستم اساتذہ کے ساتھ کیا گیا ہے وہ ان کی عزت اور وقار کے منافی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ اساتذہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اساتذہ کو عمر بھر کی تدریسی خدمات کا صلہ مراعات کو ظالمانہ طریقے سے ختم کر کے دیا گیا ہے ۔ مراعات کی بحالی کے لیے اساتذہ اور دیگر ملازمین فیصلہ کن احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں