منڈیکی گورائیہ:کرایہ دار خاتون سے زیادتی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )چائے بنانے کے بہانے بلوائی کرایہ دار خاتون کیساتھ مالک مکان کے رشتہ دار کی زیادتی۔
،گلہ شہیداں والا ڈسکہ کا محمود الحق جوکہ مظہر جٹ کے مکان میں کرایہ پررہتاتھااس کے رشتہ دار اصغرجٹ نے اس کی بیوی کو اوپر والے پورشن میں چائے بنانے کیلئے بلوایا جب اس کی بیوی چائے بنانے کیلئے گئی تو ملزم اصغرجٹ نے اسکی بیوی کیساتھ زیادتی کرڈالی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔