کامونکے :بھائی بہن سمیت گیارہ افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے :بھائی بہن سمیت گیارہ افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں بھائی بہن سمیت گیارہ افراد کو لوٹ لیا گیا۔

فیصل ٹاؤن کے احمد سلیمان سے غلہ منڈی کے قریب دو ڈاکو سینتیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔گھنیا کے اویس سے ایدھی روڈ کے قریب دو ڈاکو ساٹھ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔فیصل ٹاؤن کے علی عدنان سے جی ٹی روڈ انڈر پاس کے قریب دو ڈاکو پچپن ہزارروپے چھین لے گئے ۔گوجرانوالہ کے زبیع سے حمید پور کے نزدیک تین ڈاکو اٹھارہ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔کوٹ کرپا رام کے اخلاق احمد سے دو ڈاکوؤں نے اڑتیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا۔صابوکی کے عابد علی اوراُسکی ہمشیرہ سے موضع لدھڑ کے قریب دو ڈاکو دس ہزارروپے اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے ۔حمید پور کے قدیر سے ڈاکوؤں نے ،شاہد سے بھی دو موبائل چھین لئے ۔آمنہ پارک کے پک اپ سوار سیلز مین خالد سے آدھورائے روڈ پر دو ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔گزشتہ روز تاج ٹاؤن کا علی حمزہ گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے گیا جسے چور لے گئے ۔ٹبہ محمد نگر کے فیصل کی گھر کے باہر نصب موٹر چوری ہوگئی۔ ایمن آباد کے حامد کی موٹر سائیکل چور مسجد کے باہرسے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں