کرپشن، ایکسین بلڈنگ،ریڈر اے سی کیخلاف مقدمات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے پر محکمہ بلڈنگ کے ایکسین اور۔
اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کے ریڈر کے خلاف الگ الک مقدمات کا اندراج کر لیا یہ کاروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائی وے نارووال میں بطور ایس ڈی او تعیناتی کے دوران صبا افضل نے کروڑوں کے اثاثہ جات بنائے اینٹی کرپشن نے انکوائری آفیسر کی رپورٹ میں 31 کروڑ 85لاکھ روپے کا سرکار کو نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہونے پر صبا افضل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے یاد رہے کہ صبا افضل اس وقت محکمہ بلڈنگ گوجرانوالہ میں ایکسین کے عہدے پر فائض ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف کے مطابق دوسری کاروائی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے پر اے سی شکر گڑھ کے ریڈر محمد ریاض کے خلاف عمل میں لائی گئی ،ریڈر محمد ریاض 1988 میں محکمہ مال میں جونیئر کلرک کے عہدہ پر بھرتی ہوا تھا جو اس وقت 4 کروڑ 77 لاکھ مالیت کا مالک ہے اس نے ناجائز آمدن سے کرنسی ایکسچینج کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے ۔