گجرات :ڈی ایس پی ٹریفک کا خدمت مرکز کا دورہ،سائلین کے مسائل سنے

گجرات :ڈی ایس پی ٹریفک کا خدمت  مرکز کا دورہ،سائلین کے مسائل سنے

گجرات (نامہ نگار )ڈی ایس پی ٹریفک گجرات رضا حسنین اعوان نے خدمت مرکز گجرات کا وزٹ کیا۔

سٹاف کی حاضری اور دفتری ریکارڈ چیک کیا گیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق تمام عملے کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فاران بیگ کی طرف سے جاری ہدایات کے بارے میں بریف کیا گیا کہ خواتین اور بزرگوں کا کام ترجیحی بنیاد پر کرنا ہے ۔ لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا ہے ۔ انہوں نے مرکز میں سائلین سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سن کر فوری حل کروائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں