مصوری معاشرتی حالات کی عکاسی کرتی ہے :محمد ذوالقرنین

مصوری معاشرتی حالات کی عکاسی کرتی ہے :محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ تاریخ کے اعتبار سے ۔

مصوری نہایت ہی اعلیٰ مقام رکھتی ہے ، یہ معاشرے کے ثقافتی، سماجی اور مذہبی حالات کی عکاسی کرتی ہے ، اقوام کی تہذیب و تمدن پرکھنے میں مصوری اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ مصوری ایک تصویری زبان ہے جو ہر دور میں بولی جاتی رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ لیڈی اینڈریسن گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبات کی جانب سے سکول کی دیواروں پر پینٹ کئے جانے والے فن پاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ پرنسپل ارم شیرازی بھی اس موقع پر موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے طالبات کی جانب سے انتہائی مہارت اور دلجمعی سے دیواروں پر پینٹ کئے جانے والے فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصور ہمیشہ زمانہ کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئی راہیں تلاش کرنے میں مصروف رہتا ہے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے سیالکوٹ پبلک سکول پسرور کے دورہ کے دوران مختلف کلاس روم کا معائنہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں