وزیرآباد:نجی سوسائٹی کے مکینوں نے چور پکڑ لیا ، 2 فرار

وزیرآباد(نامہ نگار)نجی سوسائٹی کے مکینوں نے ایک چور کو موقع پر پکڑ لیا جبکہ 2چور فرار ہو گئے ۔
مقامی افراد نے چور کو صدر پولیس کے حوالے کر دیا ،تفتیش پر چور نے نے اپنا نام عبدالجبار ساکن اگوکی بتایا ہے ۔پولیس تھانہ صدر نے معاملہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ۔