حافظ آباد:مرمت کے نام پر بجلی کی بندش ، کاروبا رمتاثر

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )شہر میں گیپکو کی جانب سے مرمت کے نام پر سارا سارا دن بجلی بند رکھنا معمول بن گیا جس سے نہ صرف کاروبار تباہ ہورہے ہیں بلکہ شہریوں کو سخت سردی کے دنوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
حافظ آباد شہر میں ہفتہ میں تین دن مرمت کے نام پر بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ اسکے علاوہ بھی دن اور رات کے دوران وقفے وقفے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دن بدن بڑھتا چلا جار ذمہ دار وںسے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں بجلی کی طویل بندش کا نوٹس لیکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرایا جائے تاکہ کاروبار تباہ نہ ہوں۔