آ فات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا :ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب، طوفانی بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کی شدت اور امکانات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔۔۔
کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کے ادارے نہ صرف اپنی استعداد کار کو بہتر بنانا ہے بلکہ ہمہ وقت ہنگامی حالات کیلئے تیاریاں مکمل رکھنا ہونگی۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی/ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی او ایمرجنسی نوید اقبال کو ہدایت کی کہ وہ مون سون سے قبل فل سکیل سیلاب سے نمٹنے کیلئے تحصیل اور ضلع کی سطح پر آزمائشی مشقوں کا اہتمام کریں تاکہ ریسکیو کی صلاحیت اور مشینری کی استعداد کار کا درست اندازہ لگایا جاسکے ۔ انہوں نے سی او ضلع کونسل فدا میر کو ہدایت کی وہ خواجہ صفدر روڈ پر خطرناک موڑ پر کیٹ آئیز لگوائیں اور اسی طرح سمبڑیال ڈرائی پورٹ چوک میں مرر لگوائیں جائیں۔ انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس ٹریفک بولنگ پوائنٹس کی ری ڈیزائننگ اور وائلیشن کے خلاف انفورسمنٹ کو بہتر بنائیں۔