ڈپٹی کمشنر نے بحیثیت صدر ڈسٹرکٹ بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن حلف اٹھا لیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی تقریب حلف برداری بحیثیت صدر ڈسٹرکٹ بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ منعقد ہوئی۔۔
تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ میں ہوا جس میں طارق قریشی صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے ان سے حلف لیا۔نمایاں خدمات سرانجام دینے واے رضا کاروں (سکاؤٹس) میں شیلڈز/سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے ۔طارق قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکائوٹنگ کا مطلب منظم طرز زندگی اور دوسروں کی مدد ہے ، قائداعظم محمد علی جناح چیف سکائوٹ تھے ،ہمیں انکے اتحاد تنظیم اور یقین کے اصولوں پر عمل کرنا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سکائوٹس ملک و معاشرے کی بہتری کیلئے کام کریں ۔