فیکٹریوں ، کارخانوں اور بھٹیوں کیخلاف کارروائی کے باوجود ماحولیاتی آلودگی برقرار

فیکٹریوں ، کارخانوں اور بھٹیوں کیخلاف کارروائی کے باوجود ماحولیاتی آلودگی برقرار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)فیکٹریوں ،کارخانوں اور بھٹیوں کے خلاف کارروائی اور نوٹسز کے باوجود شہر کو آلودگی سے پاک نہ کیا جاسکا ، شیخوپورہ روڈ،کھیالی اور ملحقہ آبادیوں میں خطرناک کیمیکل ملے زہریلے دھویں سے علاقہ مکینوں کو نجات نہ مل سکی ۔

محکمہ ماحولیات ،کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 700سے زائد فیکٹریوں ،کارخانوں ،بھٹیوں کے خلاف کارروائی کے باوجود ماحولیاتی آلودگی کا سلسلہ جاری ہے ، شیخوپوہ روڈ اور ملحقہ شاہراہوں ،آبادیوں میں سینکڑوں بھٹیاں ،کارخانے قائم ہیں جوممنوعہ کیمیکل ،پلاسٹک ،الکاسین کا استعمال کرتے ہیں متعدد بار فیکٹریوں ،کارخانوں کو سیل کیا گیا مگر چیمبر کے بعض عہدیداروں کی مداخلت پر کارروائی التوا کا شکار رہی جبکہ بیشتر مالکان نے عدالت سے رجوع کرلیا اور حکم امتناعی حاصل کرلیا جس سے محکمہ ماحولیات اور دیگر ادارے بے بس ہوگئے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی کا خاتمہ ناگزیر ہے جس کیلئے سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں