سول ہسپتال پسرور ، 2 گروپوں میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )پسرور کے علاقہ محلہ صوفیا آباد کے رہائشی جٹ برادری اور ملک برادری کے درمیان کافی عرصہ سے مخالفت چل رہی ہے۔۔۔
گزشتہ روز بھی سابق رنجش پر دونوں پارٹیوں کے افراد میں تلخ کلامی ہو گئی اور ہاتھا پائی کے دوران جٹ گروپ نے محلہ میں ملک گروپ کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ملک گروپ کے افراد میڈیکل لیگل کے حصول کی خاطر سول ہسپتال پسرور پہنچ گئے جہاں پر دونوں گروپوں کا پھر آمنا سامنا ہو گیا اور پھر ملزموں نے ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر مار 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔