بانی پی ٹی آ ئی ، اہلیہ کو سزا کالعدم ہو جائیگی :ریحانہ ڈار

 بانی پی ٹی آ ئی ، اہلیہ کو سزا کالعدم ہو جائیگی :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ میں سزا سنا کر قانون کی دھجیاں اڑا ئی گئی ہیں۔۔۔

 عمران خان کا قصور صر ف اتنا ہے کہ اس نے ایک ایسا ادارہ بنایا جہاں سیر ت النبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر ریسرچ کی جائے گی جس کا مقصد حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے ، تاریخ کبھی بہادروں کو نہیں بھولتی بلکہ تاریخ ہمیشہ چیخ چیخ کر حوالے دیتی ہے کہ حق کا علم بلند کرنے والے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ماڈل ٹائون کے رہنما احمد ندیم کی دعوت ولیمہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار،ٹکٹ ہولڈر مہر کاشف بھی موجود تھے ۔قبل ازیں یونین کونسل اسلام آباد سے دیرینہ ورکر وہاب شاہ نے ریحانہ امتیا ز ڈار، عمر فاروق ڈار کو پورٹریٹ پیش کیا۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ کیس میں سنائی جانے والی سزا سپریم کورٹ میں کالعدم ہو جائے گی اور ایسے فیصلوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تاریخ میں مزید سرخرو کردیا ہے ، موجودہ حکمران اپنے اقتدار کے تحفظ کیلئے سیاسی انتقامی کارروائیوں میں آمروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں