گجرات :کاروباری مراکز مین مسلم بازارمیں آپریشن کلین اپ

گجرات :کاروباری مراکز مین مسلم بازارمیں آپریشن کلین اپ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کی ہدایت پر گجرات شہر میں بلا امتیاز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔۔۔

گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات خالق داد گاڑا نے گجرات کے مصروف ترین کاروباری مراکز مین مسلم بازارمیں آپریشن کلین اپ شروع کیا تو بازار میں تجاوزات کرنے والے دکانداروں کی ڈوریں لگ گئیں۔ چیف آفیسر نے بازار میں قائم پختہ اور عارضی تجاوزات کو گراتے ہوئے ایک دکان کو سیل کردیا جبکہ متعدد دکانداروں کو موقع پر ہزاروں کے جرمانے کیے اور متعدد دکانداروں کا سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر خالق داد گاڑا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدری شیرازی کے حکم پر گجرات شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز آپریشن کلین اپ جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ گجرات شہر کے تاجروں دوکانداروں اور تجاوز کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ازخود کی گئی تجاوزات کو ختم کردیں یا پھر گرادیں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں