سمبڑیال:مضرصحت اورلاغر جانوروں کا گوشت فروخت

سمبڑیال:مضرصحت اورلاغر جانوروں کا گوشت فروخت

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال شہر اورگردونواح میں مضرصحت اورلاغر جانوروں کے پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت جاری ہے ۔

 بڑے گوشت اورچھوٹے گوشت کی قیمتیں سرکاری نرخنامہ کے مطابق بڑا گوشت 900روپے جبکہ فروخت1200روپے اورچھوٹا گوشت1800روپے جبکہ فروخت 2200تا2500روپے تک ہورہا ہے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صرف ریڑھی بانوں کوجرمانے کرکے بری الذمہ ہوجاتے ہیں جبکہ قصاب من مانے ریٹس پر گوشت فروخت کررہے ہیں ،قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاؤس کے بجائے اپنے گھروں ،حویلیوں اوردیگر مقامات پر ذبح کر کے بازار لے آتے ہیں اوربغیر لائیوسٹاک ڈاکٹر کی چیکنگ اورمہر کے فروخت کررہے ہیں، انتظامیہ نے مکمل طورپر چپ سادھ رکھی ہے ،عوامی سماجی حلقوں نے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں