بانی پی ٹی آ ئی پر قائم تمام کیس جھوٹے اور سیاسی ہیں:میاں اعجاز جاوید

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان پر قائم تمام کیس جھوٹے اور سیاسی ہیں۔۔۔
تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں، اس کیس میں قانونی لوازمات اور میرٹ اور انصاف کا گلا گھونٹا گیا ہے جو کسی بھی صورت میں درست اقدام نہیں ،انتقامی کارروائیوں اور جعلی کیسز میں سزاؤں سے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کے دلوں میں عمران خان کی محبت اور عزت مزید بڑھ رہی ہے ۔ جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطاف نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانا ایک بھونڈے مذاق کے سوا کچھ نہیں ۔