انڈر 16فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے فائنل ٹرائلز

منڈی بہائوالدین ،پھالیہ (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے متحرک،پاکستان انڈر 16فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے فائنل ٹرائلز تحصیل ملکوال، تحصیل پھالیہ اور تحصیل منڈی کے درمیان منعقد ہوئے۔۔۔
افسر وں کی زیرنگرانی میرٹ پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں پاکستان انڈر 16فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے فائنل ٹرائلز قائداعظم گراؤنڈ میں منعقد ہوئے ۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ریٹائرڈ لیفٹیننٹ محمد احمد ظہیر اور میجر محمد حارث تھے ۔ سلیکشن کے بعد فائنل میچ تحصیل منڈی بہا ئوالدین اور ملکوال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ منڈی بہا ئو الدین کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔