موترہ :معمولی تلخ کلامی پر7افراد کی فائرنگ، نوجوان شدید زخمی

موترہ :معمولی تلخ کلامی پر7افراد  کی فائرنگ، نوجوان شدید زخمی

ڈسکہ ،موترہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )معمولی تلخ کلامی پر 7 افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدیدزخمی ہو گیا ۔

تھانہ موترہ کے علاقہ اڈا بھیلو مہار کے خالد کے بیٹے کا چند روز قبل بابر کیساتھ جھگڑاہوا جو لوگوں نے رفع دفع کرادیا جس کی ملزم بابر کو رنجش تھی۔ گزشتہ روز بابر’یاسین ’عادل اور 4نامعلوم افراد نے اس کے بیٹے پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں نوجوان گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں