حافظ آباد :مرکزی جمعیت اہلحدیث کی ذیلی تنظیم سازی مکمل

حافظ آباد :مرکزی جمعیت اہلحدیث کی ذیلی تنظیم سازی مکمل

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ذیلی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو گیا۔ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔

جس میں حافظ سلمان اعظم صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان،حافظ عبدالغفور جہلمی سیکرٹری جنرل اور محمد عثمان رحمانی ناظم مالیات پاکستان (سیکرٹری فنانس)منتخب ہوئے ۔ انتخابی عمل کے بعد پروفیسر ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے منتخب قائدین جماعت سے حلف لیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نو منتخب فنانس سیکرٹری عثمان رحمانی کا تعلق حافظ آباد سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں