سوشل ویلفیئر آفس وزیرآباد میں معذور افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم

سوشل ویلفیئر آفس وزیرآباد میں  معذور افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم

وزیرآباد(نا مہ نگار) سوشل ویلفیئر آفس وزیرآباد میں معذور افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب، ضلعی آرگنائزر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن)عمران سنی کمبوہ،سوشل ویلفیئر آرگنائزر گلناز بانو،حافظ عمران منیر،صدر پرچم فاؤنڈیشن محمد سرور سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

عمران سنی کمبوہ نے کہا کہ ہمت کارڈکا اجرا خصوصی افراد کے لئے خوشخبری ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم اقدام ہے ، ہمت کارڈ کی بدولت سپیشل فراد جو کام کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ان کے حکومت پنجاب مستقل وظائف بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ فراہم کررہی ہے ۔ اس موقع پر 11خصوصی افراد اور انکے لواحقین میں سہ ماہی رقم 10500روپے بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں