جلالپور جٹاں :ڈی پی او گجرات کی تھانہ سٹی وصدر میں کھلی کچہری

جلالپور جٹاں :ڈی پی او گجرات کی  تھانہ سٹی وصدر میں کھلی کچہری

جلالپورجٹاں (نامہ نگار ) جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ عوامی مشکلات کا حل اولین ترجیح ہے ۔

 عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے جلالپور جٹاں تھانہ سٹی وصدر میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا اس موقع پر ڈی ایس پی محمد آصف، ایس ایچ اوز سرفراز یوسف،خاور گوندل بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں فوری ایکشن لیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں